پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جانا تھا، جو وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دورے کے سبب تاخیرکا شکار ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری وزیراعظم شہبازشریف نے دینی تھی جوکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں موجود ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیراعظم کے پاس ہے۔وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کے احکامات کی منتظر ہے جن کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی وزیراعظم 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے،جہاں انہوں نے دیگرسربراہانِ مملکت سے ملاقات کی ہے۔ازبکستان سے واپسی کے بعد شہباز شریف لندن اور پھر امریکا کا دورہ کریں گے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 17 ستمبر کو 2 روزہ پر برطانیہ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں