عالمی یوم مزدور،مرکزی مسلم لیگ نے محنت کشوں کے لئے کم از کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا

عالمی یوم مزدور،مرکزی مسلم لیگ نے محنت کشوں کے لئے کم از کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(وقائع نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یکم مئی کے دن روایتی بیان اور مزدور کی عظمت کو سلام پیش کرنے کی بجائے اعلیٰ حکام کو عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ ملک میں بننے والی ہر حکومت نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے۔ آج پاکستان کے 51 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آج میرے ملک کے مزدور کو تعلیم،صحت اور سوشل سکیورٹی جیسے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں مزدورں کے حقوق کے حوالے سے جاری اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم، جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مزدور طبقے کو بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ اور سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں موجود مزدوروں کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار مقرر کی جائے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ غریب اور مزدور طبقے کی جماعت ہے۔ہم مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں