ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ

ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ

لاہور ( وقائع نگار) پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی سروسز بھی متعارف کروا دی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز محمد وسیم بھٹی، ڈائریکٹر جنرل نادرا سُہیل جہانگیر اور ڈائریکٹر آپریشن نادرا نے شرکت کی۔
مینیجر گورنمنٹ ڈیجیٹل سروسز پی آئی ٹی بی حیدر علی نے ڈائریکٹر جنرل نادرا سُہیل جہانگیر کو ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں فراہم کردہ تمام سروسز کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ ای خدمت مراکز پنجاب میں سرکاری اداروں کی 160 سے زائد سروسز فراہم کر رہے ہیں اور اب گوجرانوالہ کے شہری بھی نادرا کی خدمات ایک چھت تلے بآسانی حاصل کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں