ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات،دورہ باغ کی دعوت

ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات،دورہ باغ کی دعوت

باغ(پی آئی ڈی) ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات۔ملاقات میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ایم ٹی بی سی کی خدمات اور آزاد کشمیر کے اندر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایم ٹی بی سی کو کشمیر ائیر لائن کا لائسنس حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ ایم ٹی بی سی آزادکشمیر میں سیاحت ، آئی ٹی ودیگر سیکٹرز کے فروغ کے حوالہ سے بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
ان نے کہا آزادکشمیر کی آمدن بڑھانے کے حوالہ سے سیاحت کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے آئی ٹی سیکٹر کا فروغ ناگزیر ہے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز زرطیف بادشاہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو بتایا کہ ایم ٹی بی سی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیاحت، تعلیم، مواصلات اور آئی ٹی کے مختلف شعبوں پر کام کررہی ہے۔
زرطیف بادشاہ نے کہا کے ایم ٹی بی سی مختلف علاقوں میں ریسٹ ہاوسز کو حکومت آزاد کشمیر سے لیز پر لے کر انہیں فعال کر کے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو ماڈل ادارہ بنانے کے لیے ان میں آئی ٹی ، انفرا سٹرکچر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کا آغاز ضلع باغ سے کیا گیا ہے ۔
زرطیف بادشاہ نے کہا کے ایم ٹی بی سی نے سیاحت کے فروغ کے لیے کشمیر ائیر لائن کا لائسنس حاصل کر لیا ہے جس کے تحت بہت جلد ہیلی کاپٹر سے سیاحوں کو آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات تک سفری سہولت فراہم کی جائیگی۔
زرطیف بادشاہ نے کہا آزاد کشمیر کے لوگوں کو معیار تعلیم کے حصول کے لیے اسلام آباد میں تعلیم حاصل کرنا ایک خواب تھا جس پہ چیئرمین ایم ٹی بی سی نے انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق باغ گرائمر سکول کا قیام عمل لایا جس میں آزاد کشمیر بھر سے طلباء طالبات اعلی اور معیاری تعلیم آزاد کشمیر کے خوبصورت شہر باغ میں حاصل کر رہے ہیں
آخر میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نے کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ایم ٹی بی سی کی طرف سے شیلڈ بھی دی اور دورہ باغ کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں