پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاج کی بکنگ جاری،سفر مقدس پر جانے کے خواہشمند کن سے بکنگ کروائیں؟ پاکستان علماء کونسل نے اور ہوپ نے پاکستانی زائرین کو بتا دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان علماء کونسل اور حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ )نے واضح کیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کی تعلیمات کے مطابق صرف حکومت پاکستان اور سعودی اداروں سے رجسڑڈ کمپنیوں سے پرائیویٹ حج کی بکنگ کروائی جائے پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاج کی بکنگ تاحال جاری ہے 9 مئی سے حج آپریشن اور 5 مئی سے تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے اگلے ہفتے حجاج کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا حجاج کرام کسی سیاسی،مذہبی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی بجائے صرف دینی فریضہ پر توجہ دیں، حرمین شریفین میں سیاسی پرچم ، نعرے بازی ، تصویریں لہرانا قطعی درست نہیں، حکومت پاکستان حرمین شریفین اور گردونواح میں بھیک مانگ کر اور حرم میں سیاسی سرگرمیاں کر کے پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والے پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرئے ان خیالات کا اظہار لاہور پریس کلب میں حج آرگنائزیشن (ہوپ) کے سرپرست اعلیٰ اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حج آرگنائزیشن پاکستان کے دیگر عہدیداران سعید احمد ملک، چوہدری احسان اللہ، ملک عبد الخالق ، چوہدری محمد عادل ، خالد محمود بھٹی، پیر شفاعت احمد بودلہ، شاہد منظور اور ذیشان قمر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ دینی فرائض کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کچھ افراد حرمین کے اندر سیاسی،مذہبی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے باز نہیں آتے ان کے خلاف حکومت پاکستان کو چاہیے کہ کاروائی کرے، انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاج کی بکنگ تاحال جاری ہے جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے زیر اہتمام پرائیویٹ حجاج کی تربیت کا سلسلہ جاری ہےاور باقاعدہ مئی سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے اسی طرح لاہور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں بھی تربیتی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے حجاج کرام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹس پر غیر رجسٹرڈ کمپنیاں عوام کو سستے حج کے نام پر لوٹ مار کیلئے سرگرم ہیں عوام الناس صرف اور صرف سعودی اور حکومت پاکستان کے پاس رجسٹرڈ اور کوٹہ ہولڈر حج ٹور آپریٹرز سے ہی بکنگ کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کی کوشش سے اس سال ان شاء اللہ حجاج کرام جو روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت جائیں گے اور جس کیلئے میا ں شہباز شریف نے سابقہ دور میں اپیل اور درخواست بھی کی تھی ، ان شاء اللہ کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت حجاج جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال 24 ہزار پرائیویٹ حجاج بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت مستفید ہو نگے خود احتسابی عمل کے باعث اب ماضی کی طرح پرائیویٹ حجاج کو شکایات نہیں ہوگی حاجی کو ملنے والی تمام سہولیات سے تحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہے جس کے باعث شکایت کا تصور نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کرپشن فری اقدامات اٹھائے ہیں جس پر موجودہ حکومت اور وزیر مذہبی امور مبارکباد کے مستحق ہے اس سلسلے میں سعودی وزارت حج وعمرہ اور پاکستان وزارت مذہبی امور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں