سینیٹر ساجد میر کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات ، دورہ پاکستان کی دعوت

سینیٹر ساجد میر کی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات ، دورہ پاکستان کی دعوت

ریاض(بیورو رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک سے ملاقات کی ہے جس میں اسلام، عالم اسلام اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پروفیسر ساجد میرنے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلام کی دعوت ونشرواشاعت کے حوالے سے خدمات کی تعریف کی اور اسے سراہا گیا۔پروفیسر ساجد میر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت قبول کی اور جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم بھی شریک تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں