روپیہ ٹکے ٹوکری ،ڈالر کا بھاو آسمان پر پہنچ گیا

کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کے بھاو میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بیبنک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 234 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے 14 پیسے کا واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 239 روپے ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق دن کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 234 روپے 32 پیسے ہوگئی اور روپے کی قدر میں 1.02 فیصد گراوٹ ہوئی۔پاکستانی روپیہ آج (بدھ کو) مسلسل نویں سیشن میں ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کا شکار رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں 2.4 روپے تنزلی کے بعد ڈالر کی قیمت بڑھ کر 234 روپے 32 پیسے ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق دوپہر 12 بجے مقامی کرنسی 234 روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی، جو کل بند ہونے کی سطح سے 0.89 فیصد کم تھی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 239 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو روپے 10 پیسے اضافے کے بعد 231.92 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں