کچے کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ کی نقل و حمل کا سنگین الزام، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بابل خان بھیو نے استعفیٰ دے دیا

کچے کے علاقے میں غیر قانونی اسلحہ کی نقل و حمل کا سنگین الزام، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بابل خان بھیو نے استعفیٰ دے دیا

کراچی (بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر بابل خان بھیوکا نے مبینہ گاڑی پکڑے جانے پر کڑی تنقید کے بعد حکومتی عہدے سے استعفی دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے شفاف تحقیقات اور غیر جانبدار انکوائری کی درخواست کر دی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے مشیر بابل بھیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز جیکب آباد کی حدود میں جو غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا اُس پر غیر ضروری سیاست کی گئی اور غیر قانونی اسلحے کی نقل حمل کا مجھ پر الزام لگا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔بابل خان بھیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ہونے کے ناطے میں اس الزام کی سختی سےتردید کرتاہوں،میرا اس واقعے سے کسی قسم کانہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی واسطہ،میں حکومت سندھ سے درخواست کرتاہوں کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے؛ بابل خان بھیو نے کہا کہ صاف اور شفا ف انکوائری کرانے کے لیے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں،میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا استعفیٰ فوری منظور کرکے انکوائری شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مستعفی ہونے کا مقصد صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کرانا ہے، میں وزیر اعلیٰ سندھ کو درخواست کرتا ہوں کہ انکوائری کی رپورٹ پبلک کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں