رجیم چینج آپریشن میں سعودی مداخلت کا الزام ملک دشمنی کے مترادف،سینیٹر ساجد میر نے شیر افضل مروت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

رجیم چینج آپریشن میں سعودی مداخلت کا الزام ملک دشمنی کے مترادف،سینیٹر ساجد میر نے شیر افضل مروت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر دو ہفتے کے دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے. روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومتوں کو بنانے یا گرانے میں سعودی عرب کا کبھی کردار نہیں رہا ۔
پی ٹی آئی کے راہنما کی طرف سے رجیم چینج آپریشن میں سعودی مداخلت کا الزام ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔ اس طرح کی الزام تراشی ملکی مفاد کے منافی اور نقصان دہ ہے ۔سعودی عرب کا رشتہ پاکستانی عوام سے ہے جن سے وہ بے حد پیار کرتا ہے ۔ سعودی عرب پاکستان کو اندرونی معاملات میں کبھی مداخلت کی ضرورت نہیں رہی سعودی عرب اورپاکستان برادرملک ہے اوردونوں کا آپس میں گہرا اور مضبوط رشتہ قائم ہے۔سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے کام آیا ہے ۔ سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی شراکت اور تعاون کی راہیں کھل رہی ہیں اور حالات ٹرن لے رہے ہیں۔ چوہدری کا شف نواز رندھاوا اور حافظ یونس آزاد نے پروفیسر ساجد میر کو الوادع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں