کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ،2دہشت گرد ہلاک

کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ،2دہشت گرد ہلاک

کراچی (ریسکیو ذرائع)کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق خودکش دھماکے اور فائرنگ سے ہلاک دونوں افراد حملہ آور تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے اڑایا۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد جائے وقوع سے ہلاک اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی، جس میں 2 سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم دونوں کی عمر 30 اور 35 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں نور محمد ولد محمد صدیق عمر 45 سال اور لنگر خان ولد ساون خان عمر 45 سال شدید زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں