پاک نیوزی لینڈ سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رات گئے پاکستان پہنچ گئی

پاک نیوزی لینڈ سیریز، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رات گئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) پانچ ٹی20میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رات گئے پاکستان پہنچ گئی۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کڑی سیکورٹی میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل پری سیریز کے فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد دونوں کپتان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پری سیریز میڈیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں