مرکزی مسلم لیگ کا نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کی دہشتگردی کے کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر غزہ کے معصوم مسلمانوں پر بمباری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں. اس حملے میں حماس رہنماء کے تین جوان سالہ بیٹوں حازم، امیر اور محمد کی شھادت سمیت دیگر اہل خانہ کی قربانیوں نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیئے فلسطینی قیادت اور عوام ایک ساتھ ہیں اور اسرائیل جارحیت اور حیوانیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے. اس موقع پر ہم غزہ کی عوام اور ان کے عظیم قائد اسماعیل ہانیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے لیئے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ غزہ میں عید کے روز ہونے والی وحشیانہ بمباری اور حماس رہنما کے تین بیٹوں کی شہادت پر کل بروز جمعہ 12 اپریل ملک بھر میں اہلیان غزہ اور اسرائیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ اور فلسطینی شہداء کی نماز جنازہ بھی ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں غزہ کی حالیہ صورت حال پر ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، ترجمان تابش قیوم ودیگر رہنماؤں نے شرکت۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادتیں مسلمانوں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ شہادتیں کبھی مسلمانوں کا نقصان نہیں ہوتیں۔ یہ شہادتیں بیت المقدس اور فلسطین کی کی آزادی کا سبب بنیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں