وزیر اعلی مریم نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔پاکستان ٹائم کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب پاکستان کے عوام کی طرف سے اعتماد کا ثبوت ہے، امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے،امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کی رہنمائی میں سینیٹ جمہوری اصولوں کے مطابق تعمیری مکالمے اور مباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان کا تجربہ یقیناً وطن عزیز کی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں