وزیر اعلی پنجاب کی انتظامیہ کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑا حکم جاری کر دیا

وزیر اعلی پنجاب کی انتظامیہ کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز نے مزید ہدایت کی ہے کہ چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔نمازعید کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔سینئر پولیس آفیسر چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ امن عامہ کیلئے پولیس کو محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہو گا۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں