کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اور بہاولنگر میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اور بہاولنگر میں تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اوربہاولنگر میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز شریف نے تعلیمی ادارے میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بچیوں کی عصمت دری کے المناک واقعے میں ملوث افراد معاشرے کیلئے ناسور ہیں، تعلیمی ادارے میں ایسے گھناؤنے فعل سے سر شرم سے جھک گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں