فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

کراچی(کامرس ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2273ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 237100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 203275 روپے کی سطح پر آگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں