وزیراعلیٰ پنجاب کا شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب کا شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز

لاہور(وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس اور سیفی وائر گارڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی اور ابشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈ مہم کا آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاو¿ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کیں اور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت بھی کی۔اس کے علاوہ مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ سیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لیا اور ا?ٹومیٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیور بھی کی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سیفٹی وائرز عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں تاہم جنہوں نے سیفٹی وائرز نہیں لگائے تو ا±ن کا چالان نہیں کیا جائے گا۔سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی ، سی سی پی او،اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں