عثمان ڈارکوبیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی

عثمان ڈارکوبیرون ملک جانےکی اجازت مل گئی

لاہور ( سٹاف رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نےعثمان ڈارکوعمرہ پرجانےکی اجازت دےدی۔
لاہورہائیکورٹ میں عثمان ڈارکانام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے دائردرخواست پرجسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔عثمان ڈارکےوکیل کی طرف سےدرخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ درخواست گزار عمرہ کے لیے جانا چاہتا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کو مشروط طور پر عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کردی۔عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا۔عدالت نےریمارکس دئیے کےاآپ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی کیوں نہیں جمع کروا دیتے۔عثمان ڈار نے نام پی این آئی ایل کی لسٹ سے نکلوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں