محکمہ خوراک نے گندم کی نئی امدادی قیمت کی تجویز پیش کر دی

محکمہ خوراک نے گندم کی نئی امدادی قیمت کی تجویز پیش کر دی

اسلام آباد( محکمہ خوراک) محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی نئی فصل کی فی من امدادی قیمت کی تجویز پیش کر دی گئی۔
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی نئی فصل کی فی من امدادی قیمت کم سے کم 3280 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 4100 روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
محکمہ نے حکومت کو قیمت مقرر کرنے سے متعلق جو تجویز پیش کی ہے اس کے مطابق گندم کی فن من قیمت زیادہ سے زیادہ 4100 روپے مقرر کی جانی چاہیے جبکہ کم سے کم قیمت 3200 روپے فی من مقرر کی جائے۔خیال رہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تجویز کا جائزہ لیا جائے گاجس کے بعد ہی حتمی قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں