ہیلتھ پروفیشنلز "کلین پاکستان اور گرین پنجاب "مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں:پروفیسر الفرید ظفر کی اپیل

ہیلتھ پروفیشنلز “کلین پاکستان اور گرین پنجاب “مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں:پروفیسر الفرید ظفر کی اپیل

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے ہیلتھ پروفیشنلز پر زور دیا ہے کہ”کلین پاکستان اور گرین پنجاب “مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ کرہٗ عرض پر انسانی زندگی کی بقاء کیلئے درختوں کا ہونا لازمی شرط ہے اور جنگلات ہی ملکی ترقی اور خوشحالی میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر الدین میڈیکل کالج میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے “پلانٹ فار پاکستان”مہم کے تحت صوبہ بھر میں ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے “موسمیاتی تبدیلی اور درختوں کی اہمیت “کے موضع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر الفرید ظفر، پروفیسر صاحبان، ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل اور ڈاکٹرز نے شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ میڈیکل سٹوڈنٹس و نوجوان ڈاکٹرز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
پروفیسر الفرید ظفر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید صنعتی ترقی، ہاؤسنگ سیکٹر کے پھیلاؤ، ایندھن کی ضروریات اور دیگر عوامل کی وجہ سے جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہو رہا ہے۔ جس کے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی صحت پر گہرے مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس میں پوری دنیا خصوصاً غریب ممالک کو معاشی عدم استحقام اور صحت کے پیچیدہ مسائل کا شکار کر دیا ہے۔ اس سنگین مسلے کا ادراک کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے، جس میں ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے درخت لگانا چاہئے تاکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے اور انسانی صحت کیلئے پیدا ہونے والے مسائل کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔ مقررین نے کہا کہ درختوں کی کمی سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جو انسانی صحت کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ ان کے تدراک کیلئے ضروری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے اور قومی مفاد کیلئے پاکستان کا ہر شہری شجر کاری مہم میں حصہ لے اور اپنی بساط کے مطابق بڑے درخت یا پودے لگائے تاکہ ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آئے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کا کہنا تھا کہ درخت آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور سبزہ درجہ حرارت کم کرنے میں مدد کرتا ہے، جس سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں بھی کمی آتی ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈکس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقہ احباب میں شجرکاری کے حوالے سے شعور اجاگر کریں اور ذیادہ پودے لگانے کی ترغیب دیں تاکہ “کلین پاکستان اور گرین پنجاب مہم “کو کامیاب بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں