پرنسپل ایل جی ایچ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "صحت سب کیلئے "کی پالیسی پر عمل درامد کی ہدایت

پرنسپل ایل جی ایچ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “صحت سب کیلئے “کی پالیسی پر عمل درامد کی ہدایت

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ اور ہیلتھ پروفیشنلز پر زور دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “صحت سب کیلئے “کی پالیسی پر عمل درامد کرتے ہوئے ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ دی جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے ایل جی ایچ ایمرجنسی کے دورہ کے موقع پر جاری کیں۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل، پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر قمر اشفاق احمد، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ شازیہ کوثر، اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرا میڈیکس کی حاضری چیک کی اور مریضوں کے بستر پر گئے اور ان سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ لواحقین نے علاج معالجہ کی مفت سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ایم ایس اور ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سے کہا کہ وہ ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں کا دن میں دو مرتبہ راؤنڈ کرکے جائزہ لیا کریں اور مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات میں اضافہ کیا جائے تاکہ دور درزا کے علاقوں سے علاج کیلئے آنے والے لوگوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے انتظامی ڈاکٹرز کو ہدایت کی وہ اپنی شفٹ کے دوران مریضوں اور لواحقین سے رابطہ رکھا رکھیں اور اس سلسلے میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل کریں۔ انہوں نے واضح کہا کہ صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا لہذا مریضوں کو 24گھنٹے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول فراہم کیا جائے، پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس سے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں