آئی ایم ایف کے ساتھ تین سالہ معاہدہ ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے،تابش قیوم نے خبردار کر دیا

آئی ایم ایف کے ساتھ تین سالہ معاہدہ ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے،تابش قیوم نے خبردار کر دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تین سالہ معاہدہ ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ حکومت خود انحصاری کی پالیسی پر عمل درآمد کرے اور آئی ایم ایف سے جان چھڑوائے۔اشرافیہ پر ٹیکس لگانے کی بجائے چھوٹے دکانداروں پر ٹیکس لگانا انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت کفایت شعاری کی پالیسی بنائے اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر جشن منانے کی بجائے ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر حالات اور وجوہات کا جائزہ لینا چاہیے۔ ہمیں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کی بجائے ہر دفعہ اپنے دوست ممالک اور کئی مالیاتی اداروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پڑتے ہیں۔ گزشتہ 6 دہائیوں سے 23 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جانے والی ہر حکومت یہی کہتی کہ یہ ہماری آخری قسط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں