مشہور امریکی ریپر دائرہ اسلام میں داخل

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور امریکی ریپر جوناتھن ایچ اسمتھ نے دین حق کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔
جوناتھن ایچ اسمتھ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سنائی۔انہوں نے لکھا کہ “الحمد للہ،میں تمام بہن بھائیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،جنہوں نے میرے ساتھ نا صرف بے لوث محبت کا اظہار کیا بلکہ اسلام قبول کرنے کی خوشی میں مجھے مثبت پیغامات بھیجے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے گذشتہ ہفتے 15 مارچ کو اسلام قبول کیا تھا۔کیلیفورنیا کی کنگ فہد مسجد میں یہ فریضہ مجھے نصیب ہوا اور سینکڑوں مسلمانوں کی موجودگی میں،میں نے کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر جوناتھن ایچ اسمتھ پہلے عربی اور بعد ازاں انگلش میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمد ﷺ کے آخری نبی ہونے کا اقرار کر رہے ہیں۔اس موقع پر امام مسجد ان کی رہنمائی فرما رہے ہیں۔خیال رہے کہ جوناتھن ایچ اسمتھ جو میوزک کی دنیا میں “لِل جون” کے نام سے مشہور ہیں ’yeah‘، ’turn down for what‘، ’act a fool‘ جیسے نامور گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں