پنجاب کے بجٹ میں کون سے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں؟مجتبیٰ شجاع الرحمن نے سب بتا دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاق سمیت چاروں صوبوں کی نومنتخب حکومتیں ان دنوں بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،پنجاب کابینہ نے پچھلے 9اور اگلے تین ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے صونے میں آنے والے بجٹ اور لگنے والے نئے ٹیکسوں بارے سب کھل کر بتا دیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، آج پچھلے 9 ماہ اور اگلے 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جو صوبے میں ترقی کا روڈ میپ دیا اس پر کام ہوتا نظر آئے گا، نگراں حکومت نے آئین کے آرٹیکل 126 کے تحت اخرجات کیے،نگراں حکومت کے بعد منتخب حکومت آتی وہ تمام اخراجات اسمبلی سے پاس کرواتی، منتخب حکومت ناصرف نگراں حکومت بلکہ پچھلی حکومتوں کا آڈٹ کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں