پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق وزارت خزانہ کا بتانا ہیکہحکومت نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول آئندہ 15 روز کیلئے 279 روپے 75 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کمی کی گئی جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لٹرمقرر کردی گئی۔نوٹیفکیشن کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کے لیے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں