marvat

ٹیلیفونک گفتگو میں مریم نواز کا نام سامنے آیا ،تحقیقاتی ادارے سے ریکارڈنگ شیئر کرینگے ،مروت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ٹیلیفونک گفتگو میں مریم نواز کا نام سامنے آیا ہے ،ہمارے پاس ریکارڈنگ موجود ہے ،تحقیقات کرنے والے سے شیئر کرینگے ۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کانٹریکٹر کو جس نے ادائیگی کی اس کی ریکارڈنگ موجود ہے ،اس بات چیت میں مریم بی بی کا نام سامنے آیا ہے ،جو لوگ سمجھتے ہیں کہ الزام غلط ہے انہیں تفتیش کرنے کی اجازت ہے ،ہم ریکارڈنگ کو تفتیشی افسر سے شیئر کرنے کو تیار ہیں ،ابھی میڈیا کے سامنے نہیں لا سکتے کہ اس صورت میں ملزمان پکڑائی نہیں دینگے ،تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ؛مریم نواز کی آڈیو لیک کا الزام،شاندانہ گلزار 14مارچ کو ایف آئی اے طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں