ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے ملک کے سب سے بڑے مسئلے کا آسان حل بتا دیا

ڈائریکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے ملک کے سب سے بڑے مسئلے کا آسان حل بتا دیا

لاہور (ایجوکیشن ٹائم) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف ساہیوال کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں مذہبی رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے پر بین المذاہب پروگراموں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا،سیمینار میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر قاسم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ڈاکٹر عبدالغفار ،ڈاکٹر امین عابد اور ڈاکٹر ایوب بھی سیمینار میں شریک تھے۔ڈاکٹر تنویر قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ای سی جامعات میں امن اور رواداری کو فروغ دے رہی ہے،

متوازن معاشرے کے لیے“مارل تھنک ٹینک”قائم کیا جائے گا، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں امن اور رواداری کے فروغ کے لیے تعلیمی بیانیہ تیار کر لیا،جس کی سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کی جائیں گی،امن کے فروغ کیلئے مذہبی ہم آہنگی نا گزیر ہے، ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا،رواداری پر مبنی تعلیمی بیانیہ معاشرے کے مختلف طبقات کو اختلافات کم کرنے اور پر امن طور پر ایک ساتھ رہنے کے قابل بنائے گا ۔جامعات معاشرے میں امن ، رواداری،بقائے باہمی کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی، انجمنوں، سرکاری حکام اور عام لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں مکالمے اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا،اگر عام افراد باشعور ہوں گے تو نفرت پر مبنی بیانیہ نہیں پھیل سکے گا اور شدت پسندی کم ہو گی، بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے سول سوسائٹی سے اشتراک کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ احترام انسانیت اور رواداری تعلیم یافتہ معاشرے کی پہچان ہے،امن اور رواداری کے بغیر اعلی تعلیم کو فروغ نہیں دیا جا سکتا،قوموں کی ترقی کے لیے ہم آہنگی اور مساوات ناگزیر ہے۔ڈاکٹر عبدالغفار نے پی ایچ ای سی کی جامعات میں امن اور روادری کے فروغ کے اقدامات کو سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں