نا معلوم وجوہات،مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ایکس“پاکستان میں بند ہو گئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر)کی سروس ڈاون ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق ملک بھر میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاون ہے۔صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ وہ ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے،صارفین کا کہنا ہے کہ ایکس کا ہوم پیج کھلنے کے بجائے اس پر ‘this site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آ رہا ہے۔ Downdetector کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی کم از کم 185 رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ اب تک اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔دوسری جانب سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ،نیٹ بلاکس نے بھی پاکستان میں ایکس سروس کی بندش کی تصدیق کر دی ہے تاہم اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں