امریکہ میں شہری بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کیخلاف سڑکوں پر آگئے

امریکہ میں شہری بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کیخلاف سڑکوں پر آگئے

سان فرانسسکو(فارن ڈیسک)امریکہ میں شہری بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کیخلاف سڑکوں پر آگئے، اس دوران ایک ویمو ٹیکسی کو بھی آگ لگا دی اور دعویٰ کیا کہ خود سے چلنے والی گاڑیاں حادثات کا سبب بن رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سان فرانسسکو کے چائنا ٹائون میں قمری نئے سال کی تقریبات کے دوران ہجوم نے گاڑی کو گھیر لیا تھا،فوٹیج میں ہجوم میں شامل ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ اس گندگی کو آگ لگا دو،اس کے علاوہ سان فرانسسکو فائر ڈپارٹمنٹ میڈیا نے اپنے ٹوئٹ میں جلائی گئی ٹیکسی اور آگ بجھانے کی کوشش کرتے فائر فائٹرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں