آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی،انٹرنیٹ جزوی بحال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی، صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی میں مشکلات کرنا پڑ ا تاہم ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اپٹک فائبر میں خرابی پیدا ہوئی ہے، خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور سمیت متعدد ریجنز میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایت سامنے آرہی ہیں۔پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبر میں تکنیکی مسائل کے باعث یوفون فور جی کی شمالی اور وسطی پنجاب میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ساوتھ اور نارتھ کے ڈیٹا نیٹ ورکس میں تکنیکی مسائل کا سامنا رہا تاہم پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔پی ٹی اے کے مطابق کیچ، پنجگور، گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3 موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر رہی۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس تکنیکی خرابی کے باعث صبح 7 بجے کے قریب معطل ہو گئی تھی۔ جو تقریباً 2 بجے بحال ہونا شروع ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں