ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے،ساجد حسین طوری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل و پیپلز پارٹی سینئر رہنماء ساجد حسین طوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج قابل مذمت ہے، عمران خان ملکی اداروں کو متنازعہ بنا کر انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ساجد طوری نے کہا کہ تاریخی فیصلے سے الیکشن کمیشن نے عمران خان کا جھوٹا بیانیہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے اور جھوٹا بیان حلفی دینے پر عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔
وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ عمران خان نہ کبھی صادق و امین تھے اور نہ رہے ہیں ، قوم اور اداروں کیساتھ جھوٹ بولنے پر عمران خان الیکشن کمیشن اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال تک عمران خان جھوٹ بولتے ور تاخیری حربے استعمال کرتے رہے ،انہوں نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا اور سماعت ان کیمرا چلانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے 13 بینک اکاﺅنٹس چھپائے اور خلاف قانون غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ لیکر عمران خان مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں