آصف زرداری کورونا میں مبتلا

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری مکمل طو رپر ویکسینیٹڈ ہیں، ان میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ہم آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کچھ روز قبل ہی دبئی روانہ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں