حلیم عادل شیخ گرفتار

جامشورو: اینٹی کرپشن آفس جامشورو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا۔
اینٹی کرپشن ڈائریکٹرکے ذیشان میمن کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔جامشورو اور حیدرآباد پولیس کی نفری اینٹی کرپشن آفس میں موجود ہے۔
سابق صوبائی وزیر حلیم عادل شیخ زمینوں کی خرد برد کیس میں اینٹی کرپشن جامشورو کے دفتر میں بیان دینے آئے تھے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے بلال غفار نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔بلال غفار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کی ہر حد عبور کرلی ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا بدلہ سندھ میں لیا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں اپنی حرکتوں کی وجہ سے سسک رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت اپوزیشن لیڈر کو اکیلا نہ سمجھیں، حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 جولائی کو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل سے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔نجی ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا کہ چہرے ڈھانپے افراد حلیم عادل کو ہوٹل سے باہر لے جا رہے تھے۔حلیم عادل شیخ کو پارک لین ہوٹل سے تھانہ گلبرگ پولیس لاہور اور سندھ اینٹی کرپشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں