ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی کی قیمتوںمیں اضافہ کر دیاگیا ،فی کلو 10روپے ،گھریلوسلنڈر کی قیمت میں 150 جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں450 روپے اضافہ ہو گیا۔10روپے اضافے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130 روپے ،گھریلو سلنڈر کی قیمت2750 اورکمرشل سلنڈر کی قیمت10438 روپے ہو گئی ہے ۔گلگت میںایل پی جی 300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ گھریلوسلنڈر3600 اور کمرشل سلنڈر13600میںفروخت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں