ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 238 روپے پر پہنچ گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5.56روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 238.48روپے پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ غیریقینی سیاسی صورتحال، ہفتہ وار بنیادوں پر ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی اور آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید گھٹنے کے خدشات کے پیش نظر درآمدی شعبوں کی لیٹر آف کریڈٹس کھولنے کی رفتار تیز ہوگئی ہے جس سے روپیہ پر دبا بڑھتا جا رہا ہے۔برآمد کنندگان ذرمبادلہ کی صورت میں موصول ہونے والی اپنی برآمدی آمدنی کو بھنانے سے گریز کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سیاسی حالات بہتر نہیں ہوتے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کی قسط جاری نہیں ہوتی اس وقت تک روپیہ بے قدر رہے گا اور ڈالر کی اڑان جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں