روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائیگا: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آوٹ فلو سے زیادہ ہوگی اورشرح مبادلہ مستحکم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکےہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائےگا، درآمدات میں کمی اوربرآمدات 3 ماہ بڑھ جائیں گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرزکی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لیے میٹنگ میں تاخیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ملک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی لیکن دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کردی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا، پھردوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اورپاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں