’جوڈیشل کو نا منظور‘ مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری کی رولنگ کے متعلق کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ’جوڈیشل کو‘ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے انصاف کا قتل نا منظور کے عنوان سے بھی ایک پیغام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پہ شیئر کیا ہے جو میں عوام کا سوال درج ہے اور اس میں استفسار کیا گیا ہے کہ ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں؟واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ حکومت مشکل صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے یا سٹیٹس کو کا شکار بنے ، حکومت کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے اور ڈٹ جانا چاہیے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ لیڈر ان حالات سے بنتے ہیں جن کا وہ سامنا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں