چوہدری پرویز الٰہی کا عمران خان کو ٹیلی فون،سابق وزیراعظم کی نومنتخب وزیراعلیٰ کو مبارکباد

لاہور(وقائع نگار خصوصی)نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے عدالتی فیصلہ آتے ہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کو ٹیلی فون کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارکباد دی، چودھری پرویز الہٰی نے انہیں ساڑھے11بجے حلف لینے بارے بھی آگاہ کیا۔ادھر مونس الہٰی نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی چودھری پرویز الہٰی کوٹیلی فون کیا اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد پیش کی۔دوسری طرف صوبہ پنجاب کے چیف سیکریٹری نے چودھری پرویزالہٰی کی بطوروزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ چیف سیکریٹری دفتر سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حمزہ شہباز کو فوری طور پر وزارت اعلیٰ کا دفتر چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں