وزیراعظم آزاد کشمیر کا انقلابی قدم ،عوام کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دینا کا فیصلہ

لندن(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بجلی کے بل پر عاید ٹیکس حکومتی خزانے سے ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا،اپنی بجٹ تقریر میں انہوں نے آزاد کشمیر میں بجلی بلوں پر لگائے گئے اضافی چارجز کا بوجھ عوام پر نا ڈالنے کے اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے عام صارف کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے بجٹ تقریر میں کشمیری عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی عوام کی زندگیوں کو آسان بنانے کا جو وعدہ عام انتخابات میں عوام سے کیا تھا وہ ایفا ہو گا،اب وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کشمیری عوام کو سب سے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے بلوں پر کسی بھی قسم کے اضافی چارجز کا بوجھ آزاد کشمیر حکومت از خود برداشت کرے گی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد کشمیر حکومت کم سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیئے فری یونٹس کی فراہمی کے حوالے سے بھی میکنزم بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے،آزاد کشمیر کے عوام اطمنان رکھیں،انہیں ریلیف دینے کا جو اعلان کر رکھا ہے اس پر ہر صورت عملدرآمد ہو گا۔ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کا بوجھ کشمیری عوام پر نہیں ڈالیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں