ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی 60 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور(وقائع نگار )ٹرسٹی وزیر اعلی پنجاب کی 60 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، جن میں معاونِ خصوصی، مشیر اور سیاسی مشیر بھی شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نومنتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا،60 رکنی کابینہ میں پانچ مشیر، پانچ معاونِ خصوصی جبکہ ایک سیاسی مشیر برائے وزیر اعلی پنجاب شامل ہیں۔حلف اٹھانے والے وزرا میں میاں مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، سرداراویس لغاری شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے 3 وزرا بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں رانا محمد اقبال، مہراعجاز، ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضی، علی حیدر گیلانی، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمی بخاری اور اسد کھوکھر، مجتبی شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں