فچ نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی

نیویارک(کامرس رپورٹر)امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آوٹ لک مستحکم سے منفی کردیا۔

فچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بڑھتے سیاسی عدم استحکام،کمزورحکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو آوٹ لک بدلنے کا سبب بتایا گیا ہے۔فچ کی رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کے حصول پرخدشات ہیں جب کہ زرمبادلہ ذخائر پر کرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث دباو ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب ڈالررہا اور آئندہ مالی سال یہ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کے اندازے ہیں۔

فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ مہنگے ایندھن کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں