ضمنی انتخابات میں شکست ،اتحادی حکومت کے تینوں بڑوں نے سر جوڑ لئے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد اتحادی حکومت کے تینوں بڑوں میاں نواز شریف ،آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے سر جوڑ لئے ،عام انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن کے بعد حکومت کے 3 اتحادیوں کا آپس میں اہم رابطہ ہوا ہے۔نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔تینوں رہنماوں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ گفتگو پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔تین اتحادی رہنماوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ تو شروع دن سے ہی حکومت لینے کے حق میں نہیں تھے،تینوں رہنماو¿ں نے جلد عام انتخابات کروانے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا اور اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15 سیٹیں حاصل کر کے پہلے پر نمبر پر ہے،ان انتخابات میں مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں