اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک)ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹرکی سروسز ڈاﺅن ہو گئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملک کے اکثر شہروں سے یہ شکایات آرہی ہیں کہ فیس بک ، ٹوئٹر کام نہیں کر رہے۔یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے صارفین کوبھی مشکلات کا سامنا ہے۔عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سروس کیوں ڈاﺅن ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔یاد رہے اس سے قبل پچھلے سال 17 دسمبر کو بھی پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈاﺅن ہو گئی تھی۔