اوورسیز پاکستانیو کو ووٹ کا حق ،عمران خان نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلیے درخواست دائر کردی ، درخواست میں وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز کو ووٹ کی سہولت فراہمی کی درخواست دائر کردی۔دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے اور وفاقی حکومت کی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے، اوورسیز کو دی گئی ووٹ کی سہولت فراہمی کا حکم دیا جائے، حکم دیاجائےکہ آئندہ عام انتخاب میں اوورسیزسہولت سے ووٹ ڈال سکیں۔درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، نادرااوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے۔
یاد رہے رواں سال مئی میں قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کے حق سے محروم کر نےکی منظوری دی تھی ، جس کے بعد اوور سیز پاکستانی بیرون ملک سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں