نامعلوم افراد متحرک ،عمران خان کیخلاف مری روڈ پر بینرز لگ گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف راولپنڈی مری روڈ پر بینرز لگا دیئے گئے ، پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف پمفلٹ مری روڈ پر پھینکے گئے،پمفلٹ پھینکنے والے افراد سفید گاڑی پر سوار تھے،پمفلٹ تقسیم کرنے افراد موقع سے غائب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے مری روڈ پر اپنے لیڈر کیخلاف آویزاں تمام بینرز اتار دیئے جنہیں پی ٹی آئی کارکنان نے مقامی لیڈر کے گھر منتقل کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق بینرز گزشتہ شب مری روڈ پر لگائے گئے،عمران خان نے پریڈ گراونڈ جلسہ سے قبل راولپنڈی سے ریلی کی قیادت کا اعلان کر رکھا ہے ،بینرز لگانے والی کمپنی کے تین افراد کو حراست میں لےلیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمپنی کو بینرز آویزاں کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا،زیر حراست افراد کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا،زیر حراست افراد سے بینرز لگوانے والے شخص بارے پوچھ گچھ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں