ریحام خان کو ایک پل چین نہ آئے،گالیاں کھانے ٹویٹر پر آ گئیں

اسلام آباد(سوشل رپورٹر)پرچی نہیں پرچہ دیا تھا پھر بھی پڑھ نہیں سکے ،جو لوگ عمران خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ان کابھی ریاضی میں یہی حال ہوگا۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپر دیر جلسے میں سابق وزیراعظم کے پرچی دیکھ کر ریٹس بتانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے پوری بات بتائی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ریحام خان نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ‘پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا بھی ریاضی میں یہی حال ہوگا، ان میں سے زیادہ تر چیک لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے،

ریحام خان کے حالیہ ٹویٹ پر انہیں پی ٹی آءی کارکنوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کپتان کے بعض چاہنے والے ریحام خان پر نازیبا جملے بھی کس رہے ہیں ،یاد رہے کہ ریحام خان بھی ٹویٹر پر تحریک انصاف کے کارکنوں سے گالیاں کھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں