موٹروے ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں پاسنگ آوٹ پریڈ ،کتنی بہادر خواتین آفیسرز نے کامیابی حاصل کی؟جانئے

شیخوپورہ (وقائع نگار خصوصی)موٹروے ٹریننگ کالج کوٹ رنجیت شیخوپورہ میں 12 ویں پروبیشنرز کورس کے آفیسران کی پاسنگ آوٹ پریڈمنعقد کی گئی، انسپکٹرجنرل(آئی جی) موٹروے پولیس خالد محمود نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، پاس آوٹ ہونے والوں 372 آفیسرز میں 39 خواتین آفیسرز بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6ماہ کی انتھک محنت میں پاس آوٹ ہونے والوں خیبر پختونخوا ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے 11 آفیسرز بھی شامل تھیں ،خاتون آفیسر صبا الیاس کو پریڈ میں آل راونڈ کارکردگی پر پہلا انعام دیا گیا،عبدالروف کو پریڈ میں آل راونڈ کارکردگی پر دوسرا انعام دیا گیا ،وسیم اعظم کو ڈسپلن اور آل راونڈ کارکردگی پر تیسرا انعام دیا گیا، فائرنگ میں بہترین کارکردگی پر محمد مبین خان کو انعام دیا گیا۔تمام ٹرینرزنے حلف لیا۔آئی جی موٹروے خالد محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موٹروے ٹریننگ کالج شیخوپورہ نے ترقی کا قابل تقلید سفر طے کیا ہے ،چھ ماہ کی شب و روز محنت اور لگن سے تربیتی کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں،دوران تربیت افسران کی استعدادکار اور پیشہ وارانہ مہارت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،افسران کو دوران وائرلیس کمونیکیشن اسلحہ فرسٹ ایڈ ریسکیو اینڈ ریکوری کی تربیت دی گئی،پروفیشنل کنڈکٹ ایکسیڈنٹ ہینڈلنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی تربیت دی گئی۔ آفیسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی گئی،آج کادن ٹرینرزکوکندن بنانے کادن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں