معروف امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ‘ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا فاشٹ چہرہ بے نقاب کر دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ“ نے ہندوستان کی مودی سرکار سے متعلق شرمناک انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے بھارتی جمہوریت کو ہی داو پر لگا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آواز بلند کریں،مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر آویزاں
”واشنگٹن پوسٹ “میں کہا گیا کہ انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) سوشل میڈیا پر مسلمان مخالف پروپیگنڈا کر کے انتہا پسند ہندووں کی حمایت حاصل کرتی ہے،مسلمانوں سے متعلق ہندووں کو قتل کرنے، لڑکیوں سے جبری شادی اور مذہب تبدیلی کی جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔اخبار میں کہا گیا کہ بی جے پی نے مسلمانوں کے خلاف پیغام دیا کہ اگر بی جے پی کو ووٹ دو گے تو آپ کے بچے اور ہندو محفوظ رہیں گے،بی جے پی کا صرف انتخابات جیتنے کی لیے مذہب سے کھلواڑ انتہائی حیران کن اور افسوسناک ہے۔”واشنگٹن پوسٹ“ نے لکھا کہ ایک عشرہ حکومت کرنے کے بعد بی جے پی سوشل میڈیا کے اس شرمناک استعمال میں مہارت حاصل کر چکی ہے،حالیہ برسوں میں بھارت میں نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کے پھیلاو میں شدید اضافہ ہوا ہے،بی جے پی نے اس مذموم مقصد کی خاطر ڈیڑھ لاکھ سوشل میڈیا ورکرز کا بڑا نیٹ ورک بنا رکھا ہے،ماضی میں بی جے پی گمراہ کن پروپیگنڈے کو کانگریس کے خلاف استعمال کر چکی ہے،بی جے پی کارکنوں نے اعتراف کیا کہ بی جے پی ایسے مواد تخلیق کرنے والوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے جو “تھرڈ پارٹی” یا “ٹرول” پیجز کے نام سے جانے جاتے ہیں۔”واشنگٹن پوسٹ“ میں کہا گیا کہ ایسے گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز پوسٹس بنانے میں مہارت رکھتے ہیں،بی جے پی کے رویوں کی وجہ سے بھارت جمہوریت سے آمریت کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر سکھوں کا بھارتی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں