سعودی عرب میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 20 عمرہ زائرین جاںبحق

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں عمرہ زائرین کی بس الٹنے سے 20 افراد جاںبحق جبکہ 29 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی،بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔
سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سنٹرل ہسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں