مقروض ملک میں نوٹوں کی بارش، موبائل فونز کی بھرمار

منڈی بہاو الدین (سٹاف رپورٹر) 100 ارب ڈالر کے مقروض ملک پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک تاجر کی شادی کی تقریب میں دولہاکے اعزیزو اقارب اور دوستوں نے نوٹوں کی بارش کر دی ، باراتیوں میں موبائل فونز تقسیم کیے گئے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق منڈی بہاوالدین میں مقامی تاجر کی شادی کی تقریب میں دولہا کے دوست اور عزیز و اقارب میرج ہال کی چھت سے کافی دیر تک نوٹ نچھاور کرتے رہے، فضا میں ہر طرف ملکی اور غیرملکی کرنسی نوٹ اڑتے دکھائی دیئے، لوگ نوٹ سمیٹنے کے لیے بانسوں پر جال لگا کر پہنچ گئے، شہری پیسے لوٹتے لوٹتے تھک گئے لیکن لوٹانے والے مسلسل نوٹ پھینکتے رہے۔واضح رہے کہ مقامی تاجر کی بارات پھالیہ روڈ پر واقع میرج ہال میں ہوئی۔
یاد رہے کہ2 سال قبل بھی منڈی بہاوالدین کے علاقہ گوڑھا محلہ میں مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں باراتیوں نے لاکھوں روپے نچھاور کئے تھے، باراتی میرج ہال کی چھت پر کھڑے ہو کر کافی دیر تک ملکی اور غیر ملکی نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں